کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی تلاش کے دوران 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر کے شواہد دریافت کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے این آر ایل (NRL) کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے باضابطہ اعلان کیا کہ این آر ایل نے ضلع چاغی میں کم از کم 8 مختلف مقامات پر تانبے اور سونے کے ذخائر کا پتہ لگایا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، نجی کمپنی کی جانب سے اب تک تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کی گئی ہے جس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ ڈرلنگ کے دوران ایک مقام پر 295 میٹر تک مسلسل تانبے اور سونے کے ذخائر پائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 295 میٹر کی ڈرلنگ میں تانبے کی مقدار 0.43 فیصد اور سونے کی مقدار 0.13 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی، جب کہ 132 میٹر کے ایک خاص حصے میں تانبے کی مقدار بڑھ کر 0.83 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق اس دریافت سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معدنیاتی شعبے میں ترقی کے نئے راہیں کھلیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعلقہ کمپنی بلوچستان میں معدنیات کی مزید تلاش اور ترقی کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کرے گی۔
چاغی میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر دریافت، 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

