Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا:مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک ٹیمز اور کو پائلٹ سمیت مائیکرو سافٹ کی متعدد سروسز میں خلل کے بعد کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی بندش کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
    یاد رہے کہ جمعے کے روز دن کے آغاز سے لے کر اب تک لگ بھگ پانچ گھنٹے سے زائد مائیکرو سافٹ سروسز پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں متاثر ہیں۔
    ٹیکنالوجی کمپنی نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ اس کا بنیادی ڈھانچہ اس وقت بڑھتے ہوئے دباؤ کے زیر اثر ہے۔
    مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایپز کی عالمی سطح پر ہونے والی بندش کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے۔ایکس پر اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ می انھوں نے کہا کہ اس کی ٹیم متاثرہ سسٹمز کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں مثبِت نتائج دیکھ رہی ہے اور ان کی کارکردگی کا فعال طور پر جائزہ لے رہی ہے۔
    کمپنی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ کچھ سروسز زیادہ ٹریفک آنے پر دوبارہ غیر فعال ہو سکتی ہیں اور وہ یہ چیک کر رہی ہے کہ اس مسئلے کی وجہ کیا ہے۔
    مائیکروسافٹ نے بتایا کہ وہ اس بگ کو ٹھیک کرنے کے لیے اب بھی کام کر رہا ہے۔
    کمپنی کے مطابق اس کی کچھ سروسز مختصر طور پر دوبارہ بحالی کے بعد دوبارہ کام کرنا بند کر سکتی ہیں۔الیکٹرانک سروسز کی بندش کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر (DownDetector) کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً 18:00 جی ایم ٹی پر آؤٹ لک سروس کے مسائل سے متعلق عالمی سطح پر موصول ہونے والی رپورٹس کی تعداد 138058 تک پہنچ گئی تھی۔
    اگرچہ یہ مسئلہ ابتدائی طور پر امریکہ میں رپورٹ کیا گیا تھا تاہم مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کنیکٹیویٹی کے یہ مسائل دنیا کے کسی بھی خطے میں صارفین کو متاثر کر سکتے ہیں۔
    مائیکروسافٹ نے وضاحت کی کہ اس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انفرسٹرکچر پر بڑھتا ہوا دباؤ ڈیٹا ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ بہت سے سرورز کے غیر متوقع طور پر کام بند کر دینے کی وجہ سے ہے۔
    بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری تحقیقات سے یہ سامنے آیا کہ متاثرہ سرورز پر ایک بنیادی عمل بہت زیادہ دباؤ میں ہے جو سرورز کے جواب دینا بند کرنے اور سروس کی صلاحیت میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔
    مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار چارلس لامانا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سروسز میں تعطل کسی سائبر سکیورٹی واقعے کے باعث نہیں ہوا۔
    اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی بدنیتی پر مبنی سرگرمی یا ہیکنگ کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔
    چارلس لامانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ آج سروسز میں تعطل کے باعث ہمارے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
    یاد رہے کہ جمعے کے روز پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک ٹیمز اور کوپائلٹ سمیت متعدد سروسز میں خلل پانے کی خبریں سامنے آئیں۔
    اس معاملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی بندش کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاہم انھیں اس میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

    Related Posts

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    مقبول خبریں

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    پولیس کی بڑی کارروائی، تین جرائم پیشہ گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.