سیالکوٹ.بیورو رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں مذکورہ کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر میاں عبدالوحید مہمان خصوصی تھے جبکہ کونسل کے لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری چودہری بختیار احمد اور طلال سلیم نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔پروگرام کا اہتمام ایک نجی ریسٹورنٹ میں ملک حسن اختر اعوان ایڈووکیٹ نے کیا جبکہ پروگرام میں وکلاء برادری سول سوسائٹی صحافی برادری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا نہایت احسن طریقہ سے اظہار کیا چئیرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل ڈاکٹر میاں عبدالوحید نے اس فلاحی تنظیم کے اعزاز ومقاصد بارے روشنی ڈالی اور سیالکوٹ میں ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب کیا جس میں چیف ایڈمنسٹریٹر عثمان احمد خان جنرل سیکرٹری ملک حسن اختر اعوان ایڈووکیٹ اورجائنٹ سیکرٹری میاں عمران کو منتخب کیا گیا چئیرمین میاں عبدالوحید کی جانب سے نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کے انتخاب کو حاضرین محفل نے خوب سراہا۔


