بھریا سٹی رپورٹ مجاہد علی مغل
نوشہروفیروز پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف گروہوں کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے 16 موٹر سائیکلیں اور زرعی موٹریں برآمد کرلی گئیں۔ڈی ایس پی ڈاکٹر محمد موسیٰ ابڑو نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان وارداتوں کے دوران ون ٹو فائیو (125) موٹر سائیکلیں استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 16 موٹر سائیکلیں اور 3زرعی موٹریں برآمد کی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسطڑو گینگ کے صمد وسطڑو، شکیل وسطڑو اور عدیل وسطڑو شامل ہیں، جبکہ ٹرانسفارمر چوری میں ملوث صوبت ماچھی گینگ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چانڈیو گینگ کے مختیار چانڈیو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران پانی کی 3 بڑی موٹریں، ایک بندوق اور 25 ہزار روپے نقد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔


