بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ کے قریب تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی کا ثبوت ہے،سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے، جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظہر ہے، دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں دو شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے، شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، دہشتگردوں کا بلوچستان کی عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور ترقی کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


