Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ پولیس کی شاندار کارکردگی: اکتوبر کے دوران 91 قیمتی موبائل فونز برآمد، مالکان کے حوالے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو)

     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "محفوظ پنجاب ویژن” اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم راؤ کی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی قیادت میں سیالکوٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔سیالکوٹ پولیس کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ای گیجٹ (E-Gadget) موبائل ایپلی کیشن کی مدد سے ماہِ اکتوبر کے دوران شہریوں کے چوری شدہ اور گمشدہ 91 قیمتی موبائل فونز ٹریس کرکے برآمد کر لیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 40 لاکھ 95 ہزار روپے بنتی ہے۔اس سلسلے میں ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد نے برآمد شدہ موبائل فونز خود ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ اپنے گمشدہ و چوری شدہ قیمتی فونز واپس ملنے پر شہریوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔ شہریوں نے سیالکوٹ پولیس کی آئی ٹی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور مؤثر کاوشوں کو سراہتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ اور پولیس ٹیم کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔سال 2026ء کی مجموعی کارکردگی: سال 2026ء کے دوران سیالکوٹ پولیس کی موبائل فون ریکوری کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔ یکم جنوری سے 12 نومبر 2026ء تک سیالکوٹ پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجموعی طور پر 931 چوری شدہ و گمشدہ موبائل فونز برآمد کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 18 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال پولیسنگ کو مزید فعال، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ شہریوں کی قیمتی املاک کی بازیابی اور انہیں اصل مالکان تک پہنچانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا، "شہریوں کے چہروں پر واپس آنے والی خوشی ہی ہماری محنت کا اصل صلہ ہے۔ سیالکوٹ پولیس جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔”ڈی پی او سیالکوٹ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ گمشدہ و چوری شدہ موبائل فونز کی ٹریسنگ اور ریکوری کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    Related Posts

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں  پروگرام کا انعقاد

    الشیخ میانہ ہارس مین شپ کلب کے زیر اہتمام دو روزہ شاندار جشنِ میانہ چیمپئن شپ 4 اور 5 دسمبر کو منعقد ہوگی

    مقبول خبریں

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    پولیس کی بڑی کارروائی، تین جرائم پیشہ گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

    افغانستان واپسی کے خطرات: افغان خواجہ سرا آرزو کا تحفظ کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

    دہشتگردوں کا بلوچستان کی غیور عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سرفراز بگٹی

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.