چکوال:(نمائندہ بے نقاب نیوز ڈھڈیال منور حسین)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تاریخی و مذہبی اہمیت کے حامل مقام کٹاس راج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی پی او چکوال نے کٹاس راج کے اطراف، داخلی و خارجی راستوں اور مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی اور سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ اور چوکس رہیں، اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی سے ادا کریں اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
ڈی پی او چکوال کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کا تحفظ اور کٹاس راج آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا چکوال پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔




