Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکپتن: لیڈیز پارک کے قریب دل دہلا دینے والا واقعہ، بوری سے دو بے ہوش بچے برآمد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )

    انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک افسوسناک اور پر اسرار واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پرانی سبزی منڈی اور لیڈیز پارک کے عین سامنے مبینہ طور پر ایک بغیر نمبر پلیٹ کیری ڈبہ گاڑی دو کمسن بچوں کو بوری میں بند کرکے پھینک کر فرار ہوگئی۔ بوری سے برآمد ہونے والے دونوں بچوں کے پاؤں شاپر بیگز سے بندھے ہوئے تھے، جبکہ دونوں بچے بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ اس واقعے نے نہ صرف شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔شام کے وقت پرانی سبزی منڈی، لیڈیز پارک پاکپتن کے سامنے ایک مشکوک کیری ڈبہ گاڑی مبینہ طور پر بوری پھینک کر موقع سے فرار ہوگئی۔ اہل علاقہ نے جب بوری کھولی تو اندر سے دو کمسن معصوم بچے برآمد ہوئے، جن کے پاؤں شاپر بیگز سے بندھے ہوئے تھے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بے ہوش بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں تقریباً 7 سال ہیں اور ان کا تعلق عارف والا سے بتایا جاتا ہے۔اس لرزہ خیز واقعے کے بعد شہریوں کی طرف سے مندرجہ ذیل اہم سوالات اٹھائے جا رہے ہیں:اگر یہ بچے مبینہ طور پر عارف والا سے پاکپتن لائے گئے تو راستے میں کسی چیکنگ پوائنٹ پر مشکوک گاڑی کو روکنے کی نوبت کیوں نہ آئی؟شہر کے داخلی راستوں، ہائی وے پٹرولنگ اور شہر کے اندر گشت کرنے والی پولیس کی موجودگی کے باوجود یہ گاڑی شہر کے عین وسط تک کیسے پہنچ گئی؟کیا ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور مقامی پولیس نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں؟کیا شہر میں مشکوک گاڑیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہے؟ شہریوں نے ڈی پی او پاکپتن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ کیری ڈبہ گاڑی اور اس کے ڈرائیور کا سراغ لگایا جائے، بچوں کی شناخت اور ان کے عارف والا سے پاکپتن پہنچنے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے، اور اگر کسی ادارے کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دو معصوم بچوں کا اس حالت میں شہر کے وسط سے ملنا محض ایک واقعہ نہیں بلکہ پورے نظامِ تحفظ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ آخر ان بچوں کے ساتھ کیا ہوا؟ انہیں کون لایا؟ کیوں لایا؟ اور انہیں بے یار و مددگار حالت میں پھینک کر فرار ہونے والے عناصر کب قانون کی گرفت میں آئیں گے؟ عوام اس کا فوری جواب چاہتی ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-09-at-4.56.08-PM-1.mp4

    Related Posts

    عوام کو جنگ پسند نہیں آئی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنا: ڈونلڈ ٹرمپ

    افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

    ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا، کیریبین ٹیم نے سیریز 1-0 سے جیت لی

    مقبول خبریں

    عوام کو جنگ پسند نہیں آئی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنا: ڈونلڈ ٹرمپ

    افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

    ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا، کیریبین ٹیم نے سیریز 1-0 سے جیت لی

    راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالیے

    سانگھڑ: شہدادپور اسپتال کے باہر معمولی تلخ کلامی پر خنجر کے وار سے خواجہ سرا جاں بحق

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.