Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریرمہتاب نصیر اعوان

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

     

    ہر سال 9 نومبر آتا ہے، ہم علامہ اقبال کی قبر پر پھول چڑھاتے ہیں، سکولوں میں تقریری مقابلے ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر چند اشعار گردش کرتے ہیں، اور پھر اگلی صبح سب کچھ ویسا کا ویسا۔
    سوال یہ ہے کہ کیا اقبال نے یہی چاہا تھا؟؟؟ کیا وہ محض ایک شاعر تھا جسے ہم نے تصویروں اور نصابی کتابوں میں قید کر دیا ہے یا وہ ایک پیغام تھا جسے ہم نے سن کر بھی ان سنا کر دیا ہے؟؟؟
    اقبال کی سب سے بڑی خوبی یہ نہیں کہ انہوں نے خوبصورت شعر کہے۔ بڑے شاعر تو ہر قوم میں پیدا ہوتے ہیں۔ اقبال کی انفرادیت یہ ہے کہ انہوں نے شاعری کو منبر بنا لیا، ایک ایسی قوم کو مخاطب کرنے کے لیے جو غلامی کی نیند سو رہی تھی، اپنی پہچان بھول چکی تھی اور دوسروں کے دروازوں پر بھیک مانگنے کو زندگی سمجھ بیٹھی تھی۔ انہوں نے شاہین کا تصور اسی لیے دیا کہ مسلمان نوجوان کو یہ یاد دلائیں کہ اس کی پرواز آسمانوں کے لیے ہے، زمین پر رینگنے کے لیے نہیں۔
    آج ذرا اپنے ماضی پر نظر ڈالیے، ہم وہی قوم ہیں جس کے لیے اقبال نے کہا تھا:

    "خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ،
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا "

    ہم آج بھی تبدیلی کا انتظار کسی اور سے کرتے ہیں، کبھی کسی رہنما سے، کبھی کسی نظام سے، کبھی کسی معجزے سے۔ حالانکہ اقبال کا پورا فلسفہ ایک ہی لفظ میں سمٹا ہوا ہے: خودی۔
    یعنی انسان پہلے خود کو پہچانے، خود پر یقین رکھے، اور پھر دنیا اس کے قدموں میں خود آئے گی۔ جو قوم اپنے اندر کی طاقت کو بھول جائے، اسے باہر کی کوئی طاقت عزت نہیں دلا سکتی۔
    اقبال نے ہمیں ایک اور سبق دیا تھا جو آج سب سے زیادہ بھلایا جا چکا ہے اتحاد۔
    انہوں نے فرقوں، زبانوں اور علاقوں میں بٹی قوم کو ایک مرکز پر جمع ہونے کی دعوت دی۔ آج ہم سیاسی، مسلکی اور لسانی خانوں میں اس قدر تقسیم ہیں کہ دشمن کو ہم سے لڑنے کی ضرورت ہی نہیں رہی، ہم خود ایک دوسرے کے لیے کافی ہیں۔ اقبال کا پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچیں، بلکہ اس لیے بنا تھا کہ ایک قوم بن کر دنیا کے سامنے کھڑے ہوں۔
    ایک اور بات غور طلب ہے۔ اقبال عالم بھی تھے، فلسفی بھی، وکیل بھی، مگر انہوں نے اپنی ساری زندگی قوم کو جگانے میں لگا دی اور دنیا سے اس حال میں رخصت ہوئے کہ کوئی جائیداد، کوئی محل پیچھے نہ چھوڑا۔ ان کا اصل ورثہ ان کی کتابیں نہیں، ان کا پیغام ہے۔ اور پیغام کتابوں میں محفوظ رکھنے کے لیے نہیں ہوتا، زندگیوں میں اتارنے کے لیے ہوتا ہے۔
    یومِ اقبال کا اصل تقاضا یہ نہیں کہ ہم ان کی قبر پر حاضری دیں یا ان کے اشعار کو محض محفلوں کی زینت بنائیں۔ اصل تقاضا یہ ہے کہ آج ہر نوجوان خود سے ایک سوال پوچھے: کیا میں وہ شاہین ہوں جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا، یا میں نے اپنی پرواز خود ہی کاٹ لی ہے؟؟؟ جس دن ہمارے نوجوان نے تعلیم کو ڈگری کے بجائے شعور سمجھ لیا، محنت کو مجبوری کے بجائے عبادت سمجھ لیا، اور خودداری کو تکبر کے بجائے خودی سمجھ لیا ، اسی دن اقبال کا خواب شرمندہِ تعبیر ہوگا۔

    اقبال نے ٹھیک کہا تھا:

    افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

    اب یہ ہم پر ہے کہ ہم ستارہ بنتے ہیں یا محض تماشائی۔

    Related Posts

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    مقبول خبریں

    مصر میں دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق اور 112 زخمی

    حکیم الامت کے افکار اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی و اخروی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، محمد اویس مشتاق

    ضلع دیر بالا: واڑی میں اتحاد المدارس کا اہم مشترکہ اجلاس، قاری عبدالرحمن حقانی امیر منتخب

    مورو: گھر کے باہر کھیلنے کے دوران کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

    9 نومبر — یومِ اقبال: سیالکوٹ میں جشن کا سماں، علامہ کے افکار پر روشنی

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.