Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر کا سیالکوٹ کے ہسپتالوں کا دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو) 

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کے ہمراہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    دورے کے دوران کمشنر گوجرانوالہ نے ہسپتال کے ایمرجنسی، سی ٹی سکین اور دیگر اہم طبی شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہ راست ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کے معیار، طبی سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ہسپتال کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جائے۔

    بعد ازاں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کمشنر روڈ پر زیر تعمیر نئے ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے کی اب تک کی پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور مستقبل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    حکام نے بتایا کہ یہ اہم منصوبہ تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جو کہ 300 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ اس جدید ہسپتال میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (OPD)، میڈیکل و سرجیکل آئی سی یوز اور 28 بستروں پر مشتمل پلاسٹک سرجری و برن یون سمیت تمام جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

    اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سیالکوٹ بلکہ گردونواح کے عوام کو علاج معالجے، تشخیص اور جدید طبی خدمات میں نمایاں سہولت ملے گی، بلکہ علاقے میں طبی تعلیم و تربیت کے شعبے کو بھی مزید تقویت حاصل ہوگی۔

    Related Posts

    عوام کو جنگ پسند نہیں آئی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنا: ڈونلڈ ٹرمپ

    سانگھڑ: شہدادپور اسپتال کے باہر معمولی تلخ کلامی پر خنجر کے وار سے خواجہ سرا جاں بحق

    ڈی پی او چکوال کا کٹاس راج کا دورہ

    مقبول خبریں

    عوام کو جنگ پسند نہیں آئی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنا: ڈونلڈ ٹرمپ

    افغانستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

    ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا، کیریبین ٹیم نے سیریز 1-0 سے جیت لی

    راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کیخلاف پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالیے

    سانگھڑ: شہدادپور اسپتال کے باہر معمولی تلخ کلامی پر خنجر کے وار سے خواجہ سرا جاں بحق

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.