کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کا زیرِ تربیت ‘مشاق’ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس دلخراش حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔
نواں کلی کے قریب مشاق طیارہ حادثے کا شکار، میجر حسنین شہزاد اور کیپٹن عبدالصمد شہید

