اسلام آباد :اسلام آباد میں 3 ہفتے سے زائد عرصے سے موجود کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئی اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو پیغام میں کہا کہ شام تک کسی بھی شاہراہ پر کوئی کنیٹنر نظر نہ آئے، شہر کے تمام داخلی راستوں ، اہم شاہراہوں اور ریڈ زون میں 24 روز سے کنٹینرز موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے پیش نظر 19 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں کینٹینرز پہنچائے گئے تھے۔
آئی جی اسلام آباد سہیل چودھری کا شہر بھر کی شاہراہوں سے کنٹینر ہٹانے کا حکم ۔

