پشاور:صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی اور جنید اکبر خان کو گرفتار لیا گیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس گرفتاری کے حوالہ سے فی الحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنرراج کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر خان گرفتار

