Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمنار کا انعقاد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)

     نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) ضلع سرگودھا اور محکمہ جیل خانہ جات کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں "عالمی یومِ ذہنی صحت” کے موقع پر ایک خصوصی آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا بنیادی مقصد قیدیوں اور معاشرے میں ذہنی صحت کی اہمیت اجاگر کرنا اور اس سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعید اللّہ گوندل تھے۔ جب کہ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں مہر عمر دراز جھاوری (ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD سرگودھا)، وحید خان (سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا)، مختار احمد مرزا (صدر روٹری کلب سرگودھا)، ڈاکٹر ماورا (ماہر نفسیات ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا)، آصف علی تارڑ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن NCHD)، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ اقبال (چیئرپرسن شعبہ نفسیات یونیورسٹی آف سرگودھا)، ڈاکٹر عائشہ (ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن سرگودھا)، میڈم روبینہ مختار (چیئرپرسن وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سرگودھا)، NCHD کے فیلڈ افسران، جیل انتظامیہ اور اسیران (مردانہ و زنانہ) کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اللّہ گوندل کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت بھی جسمانی صحت کی مانند مساوی توجہ کی متقاضی ہے۔ مریض کو توجہ سے سننے اور سمجھنے کا احساس اس میں زندگی کی طرف لوٹنے کی امید پیدا کرتا ہے اور شفا یابی کے عمل کو تیز بناتا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD مہر عمر دراز جھاوری نے کہا کہ صحت کا مطلب صرف بیماری کا نہ ہونا نہیں بلکہ جسمانی، ذہنی اور سماجی تندرستی ہے۔ صحت کو واقعی سب کا حق بنانے کے لیے حکومتوں، اداروں اور افراد کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وحید خان، صدر روٹری کلب مختار احمد مرزا، ماہر نفسیات ڈاکٹر ماورا، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ اقبال، ڈاکٹر عائشہ اور میڈم روبینہ مختار نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے ذہنی تناؤ کی وجوہات، اس کے منفی اثرات (جیسے بے چینی، ڈپریشن، یادداشت اور ارتکاز میں کمی)، اور اس سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملیوں (جیسے ورزش، مراقبہ، کاؤنسلنگ اور سماجی معاونت) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانانِ گرامی نے شجرکاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ جیل کے اندر مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مسترد،حکومتی فیصلے کے خلاف عوامی، پارلیمانی اور عدالتی محاذ پر جائینگے ، مولانا فضل الرحمان

    مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس، بڑے فیصلے?

    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مسترد،حکومتی فیصلے کے خلاف عوامی، پارلیمانی اور عدالتی محاذ پر جائینگے ، مولانا فضل الرحمان

    مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

    بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان واحد ٹیسٹ: بنگلہ دیشی ٹیم کا شاندار کھیل، حسن محمود کی تاریخی ہیٹ ٹرک اور میچ پر گرفت مضبوط

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس، بڑے فیصلے?

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو: روہت کمار کی شاندار سنچری، نیپال نے کینیڈا کو 24 رنز سے شکست دیدی

    بلاگ

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.