Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    متحدہ عرب امارات میں جنسی سرگرمیوں میں ملوث نوعمر لڑکی والدہ اور بہن سمیت آف لوڈ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین خدشات پر 3 خواتین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
    ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی دو بہنوں اور ان کی والدہ کی سفری دستاویزات اور سفری مقصد کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین خدشات سامنے آنے پر تینوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
    امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں مائرہ، علیشہ اور ان کی والدہ بینہ سے سفری مقصد، انتظامات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ مائرہ نے دوران انٹرویو اپنی عمر تقریباً 16 سے 17 سال بتائی اور الزام عائد کیا کہ اس کے والدین نے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں اس کی عمر اصل عمر سے زیادہ ظاہر کی۔
    اس نے مزید دعویٰ کیا کہ اسے متحدہ عرب امارات میں کلبوں اور ہوٹلوں میں جنسی سرگرمیوں میں ملوث کیا گیا۔
    ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی والدہ کے موبائل فون سے مبینہ ایجنٹ حارث کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو بھی سامنے آئی جس میں ویزوں، ائیر ٹکٹس اور سفری اخراجات کے انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال موجود تھا۔ ان پیغامات میں لڑکیوں کی آمدن بڑھا کر ماہانہ 6 لاکھ روپے کرنے اور دیگر لڑکیوں سے متعلق گفتگو کا بھی ذکر پایا گیا جس کی مزید تصدیق اور فارنزک جانچ درکار ہے۔
    دستیاب معلومات کے مطابق، مذکورہ ایجنٹ نے مبینہ طور پر مسافروں کے سفری انتظامات میں مالی معاونت کی، مسافروں کی والدہ کے موبائل فون میں 4 لاکھ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی رسید بھی سامنے آئی جو مبینہ طور پر ان کے والد مقصود علی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔ ان مالی لین دین کی نوعیت، مقصد اور مبینہ سرگرمیوں سے تعلق کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    جانچ پڑتال کے دوران ایجنٹ حارث، متعلقہ ٹریول ایجنسی، سفری دستاویزات، بینک اکاؤنٹس اور موبائل فونز میں موجود ڈیجیٹل شواہد سے متعلق معلومات بھی سامنے آئیں۔

    Related Posts

    ایک ہفتے میں دس کلو آٹے کی قیمت 100روپے اضافہ

    امریکی شہریوں کو لوٹنے والے غیر قانونی کال سینٹر پر بڑا کریک ڈاؤن: NCCIA لاہور کی جوہر ٹاؤن میں کارروائی، 37 ملزمان گرفتار

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ

    مقبول خبریں

    ایک ہفتے میں دس کلو آٹے کی قیمت 100روپے اضافہ

    امریکی شہریوں کو لوٹنے والے غیر قانونی کال سینٹر پر بڑا کریک ڈاؤن: NCCIA لاہور کی جوہر ٹاؤن میں کارروائی، 37 ملزمان گرفتار

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ

    نوبل انعام امریکی صدر کی چھیڑ”آٹھ جنگیں رکوائیں ، ایک بھی نوبل انعام نہ دیا!”: ڈونلڈ ٹرمپ نے ناروے کو ‘داغدار’ قرار دیدیا

    دکی سے اغوا ہونے والے گیارہ پنجابی مزدور بازیاب کرا لئے گئے

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.