Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کا شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر سکھر کا تفصیلی معائنہ، فراہم کردہ طبی سہولیات کی تعریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)

    ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ (سکھر ڈویژن) احمد علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر سکھر کا قیام عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور اور گردونواح کے دیگر اضلاع میں پیش آنے والے سنگین حادثات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے قیمتی انسانی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر سکھر کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا۔ دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے سینٹر کی لیبارٹری، میڈیسن اسٹور، استقبالیہ ڈیسک، فرسٹ ایڈ روم، الٹراساؤنڈ روم، ایکسرے روم، آپریشن تھیٹر اور مختلف وارڈز کا معاینہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کی کیفیت دریافت کی اور بہترین سہولیات کی فراہمی پر سینٹر کی انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ٹراما سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمود قریشی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار سومرو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 50 بستروں پر مشتمل یہ ٹراما سینٹر جولائی 2026ء میں قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر میں حادثات کے زخمیوں کو ایکسرے، الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، آپریشن، ریڈیالوجی، سی ٹی اسکین اور وینٹی لیٹر سمیت تمام ضروری طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں، جن پر نجی اسپتالوں میں مریضوں کو بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹر کو صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی سرپرستی حاصل ہے اور انتظامیہ کی اولین ترجیح بروقت امداد کے ذریعے جانیں بچانا ہے۔ڈاکٹر محمود قریشی نے عوام کی آگاہی کے لیے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ٹراما سینٹر کا بنیادی مقصد سنگین حادثات کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے ان کی حالت مستحکم کرنا ہے۔ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہونے کے بعد مزید علاج کے لیے اسے سول اسپتال منتقل کیا جاتا ہے، لہٰذا شہری ابتدائی طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے سول اسپتال منتقل ہونے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر احمد علی قریشی نے سینٹر میں منعقدہ آگاہی سیمینار میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محتسب آفس کے اسسٹنٹ سید خضر عباس، سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی اور انہوں نے مریضوں کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔

    Related Posts

    شہدادپور کے قریب کار الٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    سکھر: قومی کھیل ہاکی کی بحالی، 26 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم

    علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور: سوئمنگ پول میں طالب علم کے جاں بحق ہونے پر طلبہ کا شدید احتجاج،

    مقبول خبریں

    شہدادپور کے قریب کار الٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

    رانچی ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بھارت کی طرف سے دیا گیا 250 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخی فتح سمیٹ لی

    ابوظہبی ٹیسٹ: افغان باؤلرز کا شاندار کم بیک، پہلے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش کے 317 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ

    پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں ایل پی جی بردار جہاز پر حملہ ،

    علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور: سوئمنگ پول میں طالب علم کے جاں بحق ہونے پر طلبہ کا شدید احتجاج،

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.