سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت سکھر ڈویژن کے 26 سے زائد اسکولوں میں ہاکی سامان (ہاکی کٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی میراں محی الدین سومرو، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، اسسٹنٹ کمشنر سکھر ماجد علی ماکو، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، پرو وی سی میر محمد شاہ، پی ایچ ایف میڈیا ہیڈ محمد وقاص شیخ، ڈائریکٹر اسکول شہاب الدین، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول حمیدہ جتوئی، ڈی ای او ایجوکیشن غلام مرتضیٰ شاہ، آئی بی اے پبلک اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر علی گوہر چانگ، سی ایم او ایجوکیشن ثاقب صدیقی، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رمضان جمالی، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن جاوید قریشی، ٹی او سکھر طاہر قریشی، ویمن کوآرڈینیٹر فضیلہ اشرف، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سکھر ڈسٹرکٹ کے 26 سے زائد رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد اسکولوں کے بچوں کو کھیل کے لیے معیاری سامان کی فراہمی، گراس روٹ لیول پر قومی کھیل کا فروغ، تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کی بنیادیں مضبوط بنانا اور ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لا کر ان کی بہترین تربیت کرنا ہے۔

