ڈربن (اسپورٹس ڈیسک)
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈربن کے کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل خرابیٔ روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم جنوبی افریقی پیسرز نے آغاز ہی سے نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے آسٹریلوی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔ ایک موقع پر آسٹریلوی ٹیم 124 رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی، تاہم میٹ رینشا اور کپتان پیٹ کمنز نے ساتویں وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 63 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا۔

