اسلام آباد: محمد شعیب خان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔
چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آن لائن تحفظ فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری، شفاف اور میرٹ پر مبنی کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سائبر جرائم اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید تیز اور بلاامتیاز بنایا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔
محمد شعیب خان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا

