سلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثنا اللہ خان کو اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کے لیے قائم اہم ترین ادارے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔
سیاسی اور پارلیمانی حلقوں میں اس تقرری کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جوڈیشل کمیشن ملک کی عدالتِ عظمیٰ اور ہائی کورٹس میں ججوں کی تعیناتی، تقرری اور توثیق کے معاملات کا حتمی فیصلہ کرتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی اس کمیشن میں شمولیت کے بعد عدلیہ میں تقرریوں کے عمل میں سیاسی و پارلیمانی نمائندگی کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گیا ہے۔
اہم تقرریاں: بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر نامزدا


