لاہور:ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، آل راؤنڈر عباس آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

