لاہور:رائیونڈ میں گندے جوہڑ نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا، دو سالہ فہد کھیلتے ہوئے جوہڑ میں جاگرا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا رائیونڈ کے محلہ اسلام آباد میں جوہڑ دو سالہ فہد کے لیے موت کا کنواں ثابت ہوا فہد کھیلتے ہوئے گھر سے باہر نکلا، جوہڑ تک پہنچا اور اچانک پانی میں جا گرا.
والدین غم سے نڈھال ہیں ان کا کہنا ہے کہ اکلوتا بیٹا تھا اس جوہڑ نے ہمارے ننھے پھول کی جان لے لی اہل علاقہ کے مطابق یہ جوہڑ کافی عرصے سے موجود ہے، لیکن اسے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے علاقے میں ڈرینج سسٹم ہی نہیں، گھروں کا پانی جوہڑ میں جاتا ہے جب بچے کھیلتے ہیں تو دھڑکا لگا رہتا ہے. ا

