Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ، آڈیو میسج لیک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے گزشتہ حکومت سے متعلق بیان پر سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور شدید برہم ہو گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تنازع اس وقت کھلم کھلا سامنے آیا جب پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے علی امین گنڈاپور کا ایک آڈیو پیغام لیک ہو گیا۔لیک ہونے والے آڈیو پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ حکومت میں "مارچ فکسڈ تھا”۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے پہلے ایک ہلکا پھلکا پیغام بھیجا تھا لیکن بعد میں سوچا کہ یہ لیک ہو کر میڈیا پر چلا جائے گا، اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حرکت اور بات کسی طور زیب نہیں دیتی۔انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ "میرے پاس بھی بہت سی چیزوں کا ایک ایک ریکارڈ موجود ہے، اگر میں نے وہ ریکارڈ سامنے لا کر دیا تو سب اس طرح ایکسپوز ہوں گے کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔”سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی خاموشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی حرمت کی وجہ سے چپ ہیں، تاہم جو زبان استعمال کی گئی ہے اس کے ذریعے ان پر انتہائی سنگین الزام لگایا گیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ "کوئی جو بھی ہے اپنے گھر میں ہے، مجھے ہر ایک کی اوقات اور احسان فراموشوں کا اچھی طرح پتہ ہے۔ احسان فراموشی اور بغض کی بھی ایک حد ہوتی ہے، اتنا ہی کرو جتنا بعد میں برداشت کر سکو۔” انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس قسم کی باتوں کو بالکل برداشت نہیں کریں گے اور متعلقہ افراد کو اپنے کام پر فوکس کرنے اور عملًا کچھ کر کے دکھانے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ اس آڈیو لیک کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اندرونی حلقوں اور سیاسی میدان میں شدید جوش و خروش اور تناؤ دیکھا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    "کوکین کوئین”انمول پنکی کیس میں اہم پیشرفت،

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز: اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب

    "فراڈ کا ابوجی کو نہ بتانا ورنہ وہ مرجائیں گے، لائبہ کے آخری الفاظ”، دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے

    مقبول خبریں

    "کوکین کوئین”انمول پنکی کیس میں اہم پیشرفت،

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج، ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز: اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب

    "فراڈ کا ابوجی کو نہ بتانا ورنہ وہ مرجائیں گے، لائبہ کے آخری الفاظ”، دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آگئے

    شہریوں کے حساس ترین نادرا ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت کا معمہ حل: NCCIA لاہور کی عارف والا میں بڑی کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    ایک ہفتے میں دس کلو آٹے کی قیمت 100روپے اضافہ

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.