پشاور (رپورٹ بیوروچیف)
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) سے ۳۰ ستمبر کو اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوشہرہ سے بازیاب کروا کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی اور اس نے بے اولادی کے طعنوں سے تنگ آ کر بچے کو اسپتال سے اغوا کیا۔ ملزمہ واردات کے بعد پہلے رکشے اور بعد میں ٹیکسی میں سوار ہو کر فرار ہوئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشے کی نقل و حرکت کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمہ کا سراغ لگایا گیا اور بچے کو محفوظ حالت میں بازیاب کروا کر اصل وارثوں کے حوالے کرنے کے مراحل شروع کر دیے گئے ہیں۔

