نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی-20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 36 سالہ تجربے کار فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی 4 سال بعد بھارتی ٹیم میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔ بھونیشور کمار نے بھارت کے لیے اپنا آخری ٹی-20 انٹرنیشنل میچ نومبر 2022 میں نیوزی لینڈ ہی کے خلاف کھیلا تھا۔ آئی پی ایل (IPL) اور مقامی ٹی-20 ایونٹس میں شاندار بولنگ کارکردگی کے بعد سلیکٹرز نے انہیں ایک بار پھر قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔ اس دورے کے لیے شریاس ایئر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ دورہ: بھونیشور کمار کی بھارتی ٹی-20 اسکواڈ میں سرپرائز واپسی

