دبئی / جوہانسبرگ: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں پاک بھارت مقابلے کا جادو شائقین کرکٹ کے سر چڑھ کر بولنے لگا، جس کے لیے ابتدائی مرحلے ہی میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی مانگ نے ابتدائی مرحلے میں تمام سابقہ توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صرف تین دن سے بھی کم عرصے کے دوران ٹکٹ بیلٹ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس عالمی میلے کے مختلف میچز کے لیے دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے غیر معمولی ردِعمل سامنے آ رہا ہے، جس میں 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں شیڈول پاکستان اور بھارت کا روایتی ٹاکرا مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔

