Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سامارو: سابق شوہر کی دھمکیاں، متاثرہ خاتون کا آئی جی سندھ سے تحفظ کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    •  اولاد نہ ہونے پر گھر سے نکالا، اب دوسری شادی میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں’، خاتون میڈیا کے سامنے آ گئی

    • عمرکوٹ (بیورو چیف/ ڈاکٹر ایم لال واگھانی):

      سامارو کی رہائشی خاتون نے سابق شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر چھوڑ دیے جانے کے بعد دوسری شادی کے فیصلے پر دھمکیاں ملنے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تحفظ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

      تفصیلات کے مطابق سامارو تعلقہ کے گاؤں سارنگ کپر کی رہائشی جمنا اپنی بیوہ والدہ مینا کولہن کے ہمراہ میڈیا کے سامنے پیش ہوئی اور اپنے سابق شوہر اور سسرالی رشتہ داروں پر سنگین الزامات عائد کیے۔

      خاتون کے مطابق اس کی شادی تقریباً 10 سال قبل چھور کے قریب گاؤں علی اکبر سمیجو کے رہائشی تیرتھ ولد چیتن کولہی سے ہوئی تھی، جہاں وہ 8 سال تک مقیم رہی۔ جمنا کا الزام ہے کہ اولاد نہ ہونے کو جواز بنا کر دو سال قبل اسے مبینہ تشدد کے بعد والدین کے گھر چھوڑ دیا گیا، جس کے بعد سابق شوہر نے اس کی کوئی خبرگیری نہیں کی۔

      متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کی بیوہ والدہ محنت مزدوری کرکے بمشکل گھر کے اخراجات پورے کر رہی ہیں۔ اب وہ اپنی مرضی سے دوسری شادی کر کے نیا گھر بسانا چاہتی ہے، تاہم سابق شوہر اور اس کے رشتہ دار اس فیصلے میں مبینہ طور پر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

      خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اسے یا اس کے اہل خانہ کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سابق شوہر تیرتھ کولہی، سسر چیتن کولہی، دیوروں میرُیو اور بھمرو اور ان کے مبینہ حامیوں پر عائد ہوگی۔

      متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی عمرکوٹ اور ایس ایچ او سامارو سے فوری نوٹس لینے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

      (وضاحت: خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے، متعلقہ فریق کا موقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔)

    Related Posts

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.