سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
محکمہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر سمیت دو ملازمین کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے رشوت کے نشان زدہ 36 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے سرکل آفیسر رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر / ٹریفک وارڈن فہد علی گجر اور نائب قاصد ثمر عباس کو رشوت کی مد میں وصول کیے گئے 36 ہزار روپے کے نشان زدہ کرنسی نوٹوں سمیت موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


