سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسکہ کے رجسٹریشن کلرک محمد شہباز کو لاہور ہائی کورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کلرک محمد شہباز کے خلاف رشوت لینے اور سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔
فاضل عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


