پسرور (محمد اشفاق – بے نقاب نیوز)
پسرور کے علاقے محلہ کوٹ کُبہ میں مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر کے 6 محلے داروں کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
حملے کے نتیجے میں 45 سالہ نعیم کے ماتھے، 22 سالہ محمد حسین کے سر اور 21 سالہ عبداللہ کے بائیں بازو پر کلہاڑی کے گہرے زخم آئے، جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) اسپتال پسرور منتقل کر دیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔



