Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج اور انتشار کی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش کی، ذیشان رفیق 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو

    صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج اور انتشار کی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش کی تاہم لاہور، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں ہونے والے ناکام احتجاجی مظاہروں نے واضح کردیا ہے کہ عوام نے اس طرزِ سیاست کو مسترد کردیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل احمد آفریدی کی جانب سے دی جانے والی احتجاجی کال پر عوام کی عدم پذیرائی اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ عوام اب انتشار کے بجائے ترقی، استحکام اور خدمت کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب عوام کسی سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑے ہوں تو بڑے سے بڑا چیلنج بھی راستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ججز بحالی تحریک کے دوران شدید مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود میاں نواز شریف کی قیادت میں قافلہ ماڈل ٹاؤن سے شاہدرہ تک پہنچا تو اس وقت تک ججز بحال ہوچکے تھے کیونکہ عوام میاں نواز شریف کے ساتھ نکل آئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ آج پنجاب میں عوامی خدمت اور عملی اقدامات کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مختلف عوامی فلاحی اقدامات اور منصوبے اس امر کا ثبوت ہیں کہ حکومت کی ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، دی رانی پروگرام، مفت علاج و ادویات کی فراہمی، تعلیم کے فروغ کے اقدامات، گرین الیکٹرک بسوں کے ذریعے جدید سفری سہولیات، اپنا کھیت اپنا روزگار اور اپنی چھت اپنا گھر سمیت متعدد پروگرام عوامی فلاح کیلئے عملی اقدامات کی مثال ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈسکہ شہر کی ترقی کیلئے 15 ارب روپے کا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام دیا ہے، جس کے تحت شہر میں بنیادی شہری سہولیات کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر بیک وقت کام جاری ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ ڈسکہ میں 102 کلومیٹر طویل سیور لائنز، سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی، 43 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، ڈسپوزل اسٹیشنز اور اسٹوریج ٹینک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جبکہ شہریوں کیلئے تفریحی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں پارکس کی تعمیر و بہتری پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈسکہ ٹراما سنٹر کا منصوبہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مکمل کرلیا گیا ہے جس سے شہریوں کو صحت کی بہتر اور بروقت سہولیات میسر آئیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو محض دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے۔ "مجھ سے کارکردگی کی بنیاد پر موازنہ کیا جائے، ماضی میں ڈسکہ کی نمائندگی کرنے والے منتخب نمائندگان اور سابق حکومتوں سے بھی پوچھا جائے کہ انہوں نے ڈسکہ کی ترقی کے لئے کیا کیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈسکہ سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں شہری سہولیات کی بہتری، انفراسٹرکچر کی ترقی اور عوامی مسائل کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کا مقصد عوام کو محض وعدے نہیں بلکہ ان کی دہلیز پر حقیقی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

    Related Posts

    کینیڈا فلائٹ ٹریننگ کے دوران دو بھارتی طلبہ ہلاک

    سانگھڑ: فائرنگ کے 2 واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق، ملزمان فرار

    سانگھڑ: بلاول بھٹو زرداری کی 38 ویں سالگرہ، زرداری ہاؤس میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب

    مقبول خبریں

    کینیڈا فلائٹ ٹریننگ کے دوران دو بھارتی طلبہ ہلاک

    چنئی سپر کنگز نے سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    وٹامن ڈی کی کمی نہ صرف ہڈیوں کے لیے، بلکہ دل کے لیے بھی ہے خطرناک، جانیں کیا کہتے ہیں ماہرین؟

    سانگھڑ: فائرنگ کے 2 واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق، ملزمان فرار

    بدن میں انگاروں سی جلن، تالاب میں رہنے کو تھے مجبور: اقبال شیخ کو ملی نئی زندگی، 35 دنوں کے علاج کے بعد لوٹے گھر

    بلاگ

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.