سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
بڈیانہ میں ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ ریسکو 1122 کی ٹیم کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل پسرور کے علاقہ بڈیانہ میں ایک مارکیٹ میں اچانک بھڑکنے والی آگ سے کپڑے اور دیگر دکانیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔جبکہ یکدم آتشزدگی سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور آگ کے شعلوں نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے آتشزدگی کا فوری نوٹس لیتے ہو ریسکو 112 کی ٹیم کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی تو مذکورہ ٹیم نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عرفان ڈھلوں اور گردآور چودہری افتخار کلویا موقع پر موجود رہے۔پتہ چلا ہے کہ آتشزدگی سے تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن مزید نقصان کو مذکورہ ریسکو ٹیم نے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔


