(رپورٹ: محمد اشفاق)پسرور
تحصیل پسرور کے نواحی قصبے چونڈہ میں اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے بازار اور شاہراہوں کا دورہ کیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے تمام تجاوزات قائم کرنے والوں کو فوری جگہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت نے بازار میں دکانوں کے آگے پکے و کچے تھڑے بنانے اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے تمام افراد کو واضح عندیہ دیا کہ وہ فوراً اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات کو ختم کر دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دکانداروں نے خود سے تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو انتظامیہ پیرا فورس کے ساتھ مل کر آپریشن کرے گی اور سخت قانون کے مطابق کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں بازاروں یا مین روڈز پر ناجائز تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام کی آمد و رفت میں رکاوٹ اور ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔


