سیالکوٹ (رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو)
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی سہیل خان آفریدی کی سیالکوٹ آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، وکلائے رہنماں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ کوتوالی میں پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او بشارت نے خود مدعی بن کر تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کروایا ہے۔مقدمے میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل خان آفریدی، پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار، اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر سعید احمد بھلی کو نامزد کیا گیا ہے۔ رہنما کے علاوہ درجنوں نامزد اور تقریبا 200 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی (Anti-Terrorism) سمیت سنگین قسم کی 10 مختلف دفعات کے تحت پرچہ درج کیا گیا ہے۔


