Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سعودی شہروں پر میزائل ڈرون حملے، شہزادہ محمد بن سلمان نے انصار اللہ کے خلاف اسرائیل سے مدد مانگ لی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض: سعودی عرب کے متعدد علاقوں پر یمن کی انصار اللہ تحریک (حوثی باغیوں) کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جدہ، ینبع، طائف، ابہا، جازان اور العلا سمیت کئی اہم شہروں میں پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے اور سائرن بجا کر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے انصار اللہ کے خلاف اسرائیل سے مدد مانگی ہے۔
    سعودی سول ڈیفنس اور حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ خطرے کی صورت میں محفوظ عمارتوں کے اندر رہیں، کھلی جگہوں، کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے غیر مصدقہ اطلاعات یا ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں۔
    سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ انصار اللہ کی جانب سے خمیس مشیط، ابہا اور طائف میں شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں 13 شہری معمولی سے درمیانے درجے تک زخمی ہوئے جبکہ سات مکانات اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
    ترجمان نے کہا کہ ”حوثی ملیشیا کی جانب سے عام شہریوں اور عمارتوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا ان کی انتہا پسندانہ سوچ کو ظاہر کرتا ہے، اور ہماری مشترکہ افواج مملکت کی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ان حملوں کا انتہائی ذمہ داری اور سختی سے جواب دیں گی۔“
    اس سے قبل پچھلے ہفتے بھی حوثی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت ستر سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، جبکہ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کو اپنی اہم ترین ایسٹ ویسٹ پائپ لائن عارضی طور پر بند کرنا پڑی تھی جس کی خلیجی اور اسلامی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔
    دوسری جانب جنگی صورتِ حال میں شدت اور باب المندب کی سمندری گزرگاہ پر انصار اللہ کے بڑھتے ہوئے کنٹرول کے پیشِ نظر خلیجی خطے میں سفارتی تحرک انتہائی تیز ہو گیا ہے۔
    اسرائیلی میڈیا نے علاقائی سفارت کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک اور مصر سے باضابطہ جبکہ امریکی سینٹ کام کے ذریعے اسرائیل سے بھی انٹیلی جنس اور دیگر دفاعی معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ باب المندب کو بند ہونے سے روکا جا سکے۔
    رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے خبردار کیا ہے کہ اس گزرگاہ کی بندش سے عالمی معیشت اور خطے کو ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر منحصر ینبع کی تیل برآمدات رکنے کی صورت میں انتہائی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    Related Posts

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر: کنٹریکٹ سروس کو پنشن میں شمار کرنے کا فیصلہ برقرار

    خدشات ہی خدشات، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    62 لاکھ ڈالر کا کیلا کھانے والا کرپٹو ارب پتی اپنی سابقہ منگیتر سے ساڑھے 4 ملین ڈالر واپس لینے کی عدالت پہنچ گیا

    مقبول خبریں

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر: کنٹریکٹ سروس کو پنشن میں شمار کرنے کا فیصلہ برقرار

    خدشات ہی خدشات، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    62 لاکھ ڈالر کا کیلا کھانے والا کرپٹو ارب پتی اپنی سابقہ منگیتر سے ساڑھے 4 ملین ڈالر واپس لینے کی عدالت پہنچ گیا

    ” صدر قذافی کی لیبیا واپسی، لیکن انوکھے روپ میں “،  ہزاروں ایکسٹیسی گولیاں ضبط، خوفناک انکشافات

    بھارتیوں کی بھوک کب ختم ہوگی؟ برکس سربراہی اجلاس میں اجیت ڈووال اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ”پھکے“ مارتے رہے!

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.