دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے پولیس ہیڈکوارٹر میں مستحق پولیس اہلکاروں میں پولیس ویلفیئر فنڈ کے تحت امدادی کراس چیکس تقسیم کیے۔
یہ اقدام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کے ویژن کے مطابق پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ شہداء کے ورثاء، غازیوں، پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور مستحق اہلکاروں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔


