Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عہدے پر رہوں نہ رہوں، نظام کی تبدیلی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،: محسن نقوی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کی رائے سے ہونا چاہئے، عوام کی رائے کا احترام ضروری ہے، کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کو روک نہیں سکتی۔
    لاہور میں قومی پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوکری پر رہوں نہ رہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا، آج سے ایک ماہ 5 دن قبل ایک بات کی، اپنے نظام کوری سیٹ کرنے کی بات کی، کچھ لوگوں نے میری گفتگو کوموجودہ حکومت اورکچھ نےسیاسی نظام سے، میرا اشارہ کسی مخصوص سیاسی جماعت کی طرف نہیں تھا۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کوئی کمپنی ٹھیک نہیں چل رہی ہوتی تو سب بہتری کیلئے مل کربیٹھتے ہیں، ہم 79سال بھی رزلٹ حاصل نہیں کر پا رہے تو نظام کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے، بنیادی ضروریات ہر شہری کے پاس ہونا ضروری ہے۔
    محسن نقوی نے کہا کہ آج پانچویں کلاس کا بچہ عام جملے بھی نہیں پڑھ پاتا، ری سیٹ کا مطلب کسی بھی صورت نظام کو توڑنا نہیں،ری سیٹ کا مطلب غلط چیز کو درست کرنا ہے، انتظامی ڈھانچے کی بہتری کا کام آئین میں رہ کر کرنا ہے، ہمیں اپنے عوام کی مرضی سے نظام کوبہترکرنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عوام انتظامی یونٹس کےحق میں ہیں تو ان کو ہرصورت بننا چاہئے، عوام کی رائے کااحترام ضروری ہے، میری درخواست ہے انتظامی یونٹس کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں آبادی کےلحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، ہمیں نظام کو 79سال بعد ری سٹرکچرکرنا چاہئے ، ہمیں ماننا پڑے گا کہ ری سیٹ کی ضرورت ہے، ہم تحصیلیں اورڈویژنز بنانے کیلئے تیار ہیں، ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی بات پرکہتے ہیں یہ نہیں بننے چاہئیں۔
    محسن نقوی نے کہا کہ جب پاورنچلی سطح پرمنتقل کرنے کی بات آتی ہے توسب اعتراض کرتے ہیں، ہم 79سال میں ڈھائی کروڑ بچہ آج بھی سکول نہیں بھیج سکے، آج 55فیصد پاکستانیوں کو صاف پانی نہیں مل رہا، آج عدالتوں میں 20لاکھ کیسز زیرالتواہیں، آج بھی لوگ عدالتوں میں لوگ دھکے کھارہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ج بھی والدین بچوں کی صحت اورعلاج معالجے کیلئے منتظر نظر آتے ہیں، نوجوان آج روزگاراورمواقع کی بات کرتا ہے، صوبہ اسلام آباد کا سب سے بڑا حامی ہوں، اسلام آباد کےشہریوں کواین ایف سی کا ایک روپیہ بھی نہیں مل رہا، سی ڈی اے اپنی زمینیں بیچ کرشہر کانظام چلا رہا ہے، کیا اسلام آباد کےشہری پاکستان کےعوام نہیں ہیں؟
    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد صوبہ بن رہا ہے تو سب کو مل کر لبیک کہنا چاہئے، جو میئر بن کرآگے آتا ہے وہ بہتر حکومت چلاسکتا ہے، جو مرضی کرلیں اب ممدانی اورصادق خان جیسے آئیں گے، آج کل نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کےبارے میں بہت جذباتی تقاریرہورہی ہیں، یہ ایسی چیز نہیں جو کل یاپرسوں ہونی جارہی ہے۔
    وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں آپ کی نہیں عوام کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، میری درخواست ہے نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی بات پرجذباتی نہ ہوں، اگر عوام کی مرضی ہے تو ایڈمنسٹریٹو یونٹس بننے دیں، نئے صوبوں کےمعاملے پرسب سے بڑے اسٹیک ہولڈرزعوام ہیں۔
    محسن نقوی نے کہا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ قومی اتفاق رائے سے ہونا چاہئے، تمام سیاسی جماعتوں کواس مسئلے پر بیٹھنا ہوگا، حکومتوں اورپارلیمان کوبیٹھ کرمتعلقہ فریقین کوسننا چاہئے، صوبوں کی بحث زبان، نسل اور برادری کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے، جنوبی یا شمالی پنجاب کے بعد بھی میں پنجابی ہی رہوں گا، سندھی بھی سندھی رہے گا، بہتر حکمرانی کو عوام کے قریب لانا ہوگا۔

    Related Posts

     خاتون کا عطیہِ اعضا، بہوؤں نے روایات کو توڑتے ہوئے ارتھی کو دیا کاندھا

    دہلی میں مسلمان خاتون صحافیوں پر حملے پر محبوبہ کا طنز، کہا۔۔امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق بھاگوت کا دعویٰ کھوکھلا

    بھارت میں H1N1 فلو کے معاملات میں اضافہ، ماہرین نے احتیاط کا مشورہ دیا

    مقبول خبریں

     خاتون کا عطیہِ اعضا، بہوؤں نے روایات کو توڑتے ہوئے ارتھی کو دیا کاندھا

    بھارت میں H1N1 فلو کے معاملات میں اضافہ، ماہرین نے احتیاط کا مشورہ دیا

    نئے نقشے پر یورپ اور نارتھ امریکہ سے بڑا نظر آئے گا افریقہ، اقوام متحدہ میں 164 ممالک کی حمایت

    امریکہ نے ایران کے آئل ٹینکر پر کیا حملہ، خارگ جزیرہ کے پاس ہوئے زوردار دھماکے!

    عہدے پر رہوں نہ رہوں، نظام کی تبدیلی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،: محسن نقوی

    بلاگ

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.