بھگوال: ( جلیل نقوی سے )
معروف ماہرِ تعلیم محترم مہر خان (پتالیاں) کے صاحبزادے ڈاکٹر ذیشان احمد کے ریاض بیگم میموریل کلینک کا نزد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھگوال شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ممتاز تعلیمی شخصیات، سماجی، سیاسی، صحافتی اور کاروباری حلقوں کے نمائندگان سمیت علاقے بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء نے ڈاکٹر ذیشان احمد کو کلینک کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اقدام کو بھگوال اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی مقامی سطح پر فراہمی سے عوام کو بہتر علاج کی سہولت میسر آئے گی اور دور دراز شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت بھی کم ہوگی۔ ریاض بیگم میموریل کلینک میں بخار، نزلہ، کھانسی، شوگر، بلڈ پریشر، انفیکشن، الرجی، جسمانی درد اور دیگر عمومی امراض کے علاج کے ساتھ بچوں، خواتین اور بزرگوں کے طبی معائنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ کلینک انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو باوقار، بروقت اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

