پشاور انورزیب خان
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر میجر احسان الٰہی نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رزمک میں شدت پسند عناصر (خوارج) کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ شدید مقابلے کے دوران میجر احسان الٰہی اگلے مورچوں پر اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے اور وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا، جبکہ سپاہی ذیشان زخمی ہوئے۔
میجر احسان الٰہی کا شمار ان افسران میں ہوتا تھا جو ہر مشکل ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر قبول کرتے تھے۔ وہ صرف ایک فوجی افسر نہیں بلکہ ایک باہمت رہنما تھے، جو اپنے ماتحت جوانوں کے ساتھ ہر خطرناک محاذ پر خود موجود رہتے تھے۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور فرض شناسی انہیں ساتھیوں میں ممتاز بناتی تھی۔
ان کی شہادت اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان میں امن کا ہر لمحہ سیکیورٹی فورسز کی مسلسل قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔ میجر احسان الٰہی نے اپنی جان دے کر یہ ثابت

