ہنزہ :پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع 8 ہزار 47 میٹر بلند دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں معروف نیپالی کوہ نِرمل پُرجا سمیت 10 کوہ پیما لاپتا ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘کوہ پیماؤں کا ایک گروپ براڈ پیک سر کرنے کے مشن پر تھا کہ اس دوران برفانی تودہ گرنے سے لاپتا ہو گئے ہیں۔‘
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’یہ حادثہ جمعرات 30 جولائی کی دوپہر کو پیش آیا اور اس وقت سے ان کوہ پیماؤں کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لاپتہ ہونےوالے کوہ پیماؤں میں عمان کے نادرا احمد عبداللہ ہارتے،پاکستان کے سہیل سخی،چین کے وانگ زونگ،امریکا کے میلری گیس،نیپال کے نرمل پرجا”نمزدائے“نیپال کے پربہادرگورنگ”یکتا“نیپال ہی کے کل پریمیا شرپا”کلو“ نیپال کے نوانگ شرپا شامل ہیں۔
’براڈ پیک‘ پر برفانی تودہ گرنے سےایک پاکستانی سمیت 10 غیرملکی کوہ پیما لاپتا، کل سے رابطہ منقطع

