سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سمبڑیال میں مجسٹریٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر نائب تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔بتایا گیا ہے ایڈیشنل سیشن جج ون سمبڑیال نے ایک شہری کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ کو حکم دیا کہ وہ درخواست کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائے تو فاضل مجسٹریٹ نے مذکورہ ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار نائب تحصیلدار سرفراز چیمہ کو اپنے دفتر میں ایک شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے جبکہ نائب تحصیلدار کو تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ منتقل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

