Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا بڑا بم: اب ”ہیلو ‘سری’ (Siri) “ سے پوچھنے کے لیے آئی فون صارفین کو بڑی قیمت چکانا ہوگی!

      لاہور ہائیکورٹ کا کرپٹو کرنسی پر اہم فیصلہ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے اہم قانونی اصول طے کردیا

      سیاسی دشمنیاں بھلا کر پارلیمنٹ کا انوکھا اتحاد: پی ٹی آئی اور حکومت خواتین کو عبایا سے ’آزاد‘ کرانے پر ایک پیج پر آ گئے!

      کیا مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کی جنگ میں امریکا نے بازی پلٹ دی ہے؟ چینی روبوٹس پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر کھلبلی مچ گئی!

      گوگل پکسل 11 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم لیکس: سٹوریج، بیٹریاں اور قیمت سے متعلق اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں علمی و ادبی لیکچر پروگرام 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قاضی احمد (رپورٹ: سائیں بخش لاکھو)

    محکمہ ثقافت سندھ کے زیرِ انتظام الحاج علی نواز انڑ پبلک لائبریری سندھ، قاضی احمد میں سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن (سگا) شاخ قاضی احمد کے مکمل تعاون سے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 283ویں عرس مبارک کے موقع پر ایک شاندار علمی و ادبی لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ادبی، سماجی اور تعلیمی شخصیات، طلبہ اور ادب دوست افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت لائبریری کے طالب علم پیارو بھٹو نے حاصل کی۔ بعد ازاں مہمانانِ گرامی میں سگا کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاکم علی اوٹھو، سگا شاخ قاضی احمد کے صدر ایاز چانڈیو، سندھی ادبی سنگت سندھ کے سابق خزانچی شبیر سیال، پیس فل سپورٹنگ ہینڈز تعلقہ قاضی احمد کے سربراہ رمضان لاشاری، ذوالفقار علی عباسی اور لائبریری انچارج عطا الرحمٰن سہتو کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔ تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق لونگیاں پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔فقیر شمشیر علی راہو شاہ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی وائی پیش کرکے تقریب کو روحانی رنگ بخشا، جبکہ لائبریری انچارج عطا الرحمٰن سہتو نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور لائبریری کی علمی و ادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
    پروگرام کے دوران ممتاز علی میمن نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی حیات، فکر، شاعری اور انسان دوستی کے فلسفے پر مفصل خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کو بھی گفتگو میں شریک کرتے ہوئے شاہ لطیف کے مختلف ابیات سنوائے اور ان کے معانی و مفاہیم سے آگاہ کیا۔بعد ازاں شبیر سیال نے شاہ جو رسالو کے معروف سر لیلا چنیسر پر تحقیقی مقالہ پیش کیا، جس میں اس داستان کے ادبی، فکری اور سماجی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے ان کے مقالے کو بے حد سراہا۔پیس فل سپورٹنگ ہینڈز تعلقہ قاضی احمد کے سربراہ رمضان لاشاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علی نواز انڑ پبلک لائبریری سے استفادہ کرنے والے متعدد طلبہ کمیشن کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے مختلف سرکاری اداروں میں افسر تعینات ہو چکے ہیں، جو لائبریری کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ، آگاہی اور موٹیویشنل پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی بہتر رہنمائی ممکن بنائی جا سکے۔ذوالفقار علی عباسی، ایاز چانڈیو اور حاکم علی اوٹھو نے اپنے خطابات میں کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا پیغام محبت، امن، رواداری، انسان دوستی اور مسلسل جدوجہد کا پیغام ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم کو اپنا ہتھیار بنائیں، محنت کو شعار بنائیں اور لائبریری میں موجود تعلیمی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں کیونکہ یہی نوجوان مستقبل میں قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔تقریب کے اختتام پر سگا مرکز کی جانب سے شائع کردہ کتاب "اسان جو ڀٽائي” اور "سگا سماچار” کے تازہ شمارے لائبریری کے طلبہ میں بطور تحفہ تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے اس نوعیت کے علمی و ادبی پروگراموں کو نوجوان نسل میں مطالعے، تحقیق اور شاہ لطیف کے فکر و فلسفے سے آگاہی کے فروغ کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔

    Related Posts

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، اضافہ روپوں میں،کمی پیسوں میں

    کانگو میں ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد 1,500 سے تجاوز کر گئی

    گوا میں نیٹ مظاہرین کو تھانے طلب کیا گیا، طویل سوالنامے میں عمر خالد کے بارے میں پوچھا گیا: رپورٹ

    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، اضافہ روپوں میں،کمی پیسوں میں

    کانگو میں ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد 1,500 سے تجاوز کر گئی

    گوا میں نیٹ مظاہرین کو تھانے طلب کیا گیا، طویل سوالنامے میں عمر خالد کے بارے میں پوچھا گیا: رپورٹ

    بجلی چوری کے 30 مقدمات میں مطلوب معزز قانونی پیشے سے وابستہ اشتہاری گرفتار

    بڑھیا کے اغوا کا معمہ حل ، بھتیجوں نے مارکر صحن میں دفن کر دیا، 9 ماہ بعد نعش برآمد،دونوں ملزم گرفتار

    بلاگ

    شانگلہ میں قیامت صغریٰ

    اٹک ؛ کوبرا گینگ کا خاتمہ، سہیل ظفر چٹھہ ، اور دو سردار پولیس افسر دہشت کے خلاف جنگ کے ہیرو بن گئے

    کاز ویز نہیں، پل چاہیے تھے! دلجبہ سیکٹر کے عوام آخر کب تک یہ منظر دیکھتے رہیں گے؟

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.