دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز ( کی خصوصی ہدایت پر جاگام میں امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان، ایس ایچ او تھانہ جاگام جہانزیب خان، گرینڈ جرگہ مشران، میڈیا نمائندگان اور علاقہ کے معزز مشران نے شرکت کی۔جرگے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کے قیام اور پولیس و عوام کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشران نے امن کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ ایس ڈی پی او سرکل واڑی نے باہمی اعتماد، عوامی شمولیت اور مشترکہ کوششوں کو پائیدار امن کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مشران کے تعاون کو سراہا۔

