خانیوال اصغر علی ڈسٹرکٹ رپورٹر بے نقاب نیوز
میاں چنوں دین محمد روڈ پر ایک جانب واپڈا کا ٹرانسفارمر لدا ٹرالی کھڑی ہے جبکہ دوسری طرف سڑک کے درمیان گہرا گڑھا موجود ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔شہریوں نے واپڈا اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرالی کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور سڑک پر موجود گڑھے کی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت کی سہولت میسر آ سکے۔

