مستونگ:سیکیورٹی فورسز کے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف موٴثر کارروائیاں جاری ہیں ۔ بلوچستان میں مستونگ کیعلاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کومسلسل تباہی کا سامنا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیاکامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمدکیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
سکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم جاری، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی

