Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 47 پیسے کا اضافہ، مہنگائی کانیا طوفان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف چند دنوں کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 17 جولائی سے 25 جولائی کے مختصر عرصے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔حکومتی نوٹیفکیشنز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ 18 جولائی کو شروع ہوا، جب پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔ اس کے بعد 21 جولائی کو اگرچہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی یعنی 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، تاہم اسی روز ڈیزل کی قیمت میں مزید 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ یہیں نہیں روکا؛ 22 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہوا، جبکہ 23 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔اسی طرح 24 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، اور 25 جولائی کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 66 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ان مسلسل اور پے در پے اضافوں کے نتیجے میں 17 جولائی کو 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر فروخت ہونے والا پیٹرول بڑھ کر 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس ہوشربا اضافے کے اثرات فوری طور پر معیشت کے دیگر شعبوں پر مرتب ہوں گے۔ اس سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، زرعی لاگت، صنعتی پیداوار اور اشیائے خور و نوش کی ترسیل کے اخراجات میں بڑا اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح مزید بڑھ جائے گی۔

    Related Posts

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    جنتر منتر پر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن

    ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے: 7 میں سے ایک شخص دماغی صحت کے مسائل سے پریشان

    روس کا یوکرین پر ہلاکت خیز گلائیڈ بم حملہ: 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق

    ایران کے میزائل کارخانے محفوظ اور ذخیرے میں اضافہ جاری: بلومبرگ کا دعویٰ، امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی

    وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، کل کابینہ سے منظوری کا امکان

    بلاگ

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.