Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیرِ پیٹرولیم کا آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیدانعام علی کاظمی کی رپورٹ

    وزیرِ پیٹرولیم کی زیرِ صدارت آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل اور ان کی جانب سے ہڑتال کی کال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم، چیئرمین اوگرا ()، ایڈیشنل سیکریٹری (پالیسی)، ڈائریکٹر جنرل ایکسپلوسوز () اور ڈائریکٹر جنرل آئل () نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلی غور و خوض کے بعد درج ذیل فیصلے کیے گئے:

    1. بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر روزانہ قیمتوں کے تعین کا موجودہ طریقۂ کار () بدستور جاری رہے گا۔ تاہم، دو ہفتوں بعد پیٹرول پمپ مالکان اور دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
    2. فریقین نے اتفاق کیا کہ پیٹرول ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کا معاملہ فوری طور پر متعلقہ فورم کے سامنے دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
    3. یہ بھی طے پایا کہ وزارتِ پیٹرولیم اور اوگرا، محکمہ ایکسپلوسوز سے متعلق مسائل، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی () اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں () اور ڈیلرز کے درمیان معاہدوں سے متعلق امور کے حل میں سہولت فراہم کریں گے تاکہ توازن برقرار رکھا جا سکے۔
    4. فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں جانب سے ایک ایک فوکل پرسن نامزد کیا جائے گا تاکہ باہمی رابطے اور روزمرہ ہم آہنگی کے ذریعے مسائل کے حل کو مؤثر بنایا جا سکے۔
    5. یہ بھی طے پایا کہ وزارتِ پیٹرولیم کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر عائد ٹرانزیکشن چارجز کے معاملے کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ساتھ اٹھائے گی تاکہ اس اضافی کاروباری لاگت کا مناسب حل نکالا جا سکے

    دوسری جانب آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے رہنما ہمایوں خان نے ہڑتال کی کال واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے وابستہ تمام افراد، خواہ وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، احتجاج میں بھرپور حصہ لیں اور پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کا مکمل ساتھ دیں۔

    ہمایوں خان نے مزید کہا کہ جب تک وہ خود باضابطہ طور پر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان نہیں کرتے، اس وقت تک تمام متعلقہ افراد احتجاج جاری رکھیں اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے بائیکاٹ پر عمل درآمد کریں۔

    Related Posts

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر: کنٹریکٹ سروس کو پنشن میں شمار کرنے کا فیصلہ برقرار

    خدشات ہی خدشات، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    62 لاکھ ڈالر کا کیلا کھانے والا کرپٹو ارب پتی اپنی سابقہ منگیتر سے ساڑھے 4 ملین ڈالر واپس لینے کی عدالت پہنچ گیا

    مقبول خبریں

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر: کنٹریکٹ سروس کو پنشن میں شمار کرنے کا فیصلہ برقرار

    خدشات ہی خدشات، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    62 لاکھ ڈالر کا کیلا کھانے والا کرپٹو ارب پتی اپنی سابقہ منگیتر سے ساڑھے 4 ملین ڈالر واپس لینے کی عدالت پہنچ گیا

    ” صدر قذافی کی لیبیا واپسی، لیکن انوکھے روپ میں “،  ہزاروں ایکسٹیسی گولیاں ضبط، خوفناک انکشافات

    بھارتیوں کی بھوک کب ختم ہوگی؟ برکس سربراہی اجلاس میں اجیت ڈووال اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ”پھکے“ مارتے رہے!

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.