پاکپتن (بیورو رپور ٹ)
سابق چیئرمین یونین کونسل جگا بلوچ میاں نصراللہ خاں مہموکا کی طرف سے کبڈی کے بڑے مقابلے کا اہتمام کیا گیا عرس کی تقریبات اور روایتی کبڈی میچ میں شرکت کے لیے لوگو ں کی بہت بڑی تعداد موجسد تھی عرس کے موقع پر منعقد ہونے والے سنسنی خیز کبڈی مقابلے نے شائقینِ کھیل کا خوب جوش و خروش بڑھایا۔ مختلف علاقوں سے آنے والی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ہزاروں تماشائیوں نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا اس موقع پر مہمانوں سیدا بولحسن شاہ، نمبردار میاں احمد یار،میاں خالد نواز وٹو، قدرت اللہ پٹھان، پیر الطاف چشتی دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی میاں نصراللہ مہمونکا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

