نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت میں کشیدہ سیاسی صورتحال اور احتجاجی دنگل کے دوران ایک حیرت انگیز اور دل دہلا دینے والا منظر سامنے آیا ہے، جہاں نویں اور دسویں جماعت (میٹرک) کے کم عمر اسکول کے بچے بھی کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ان نادان بچوں نے پولیس کے تمام جبر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سڑکوں پر ڈیرے ڈال دیے۔
This isn't a movie.
It's footage of children Protesting. pic.twitter.com/a9PS2IFImE— Karbari Ansari (@karbari_ansari) July 21, 2026
مظاہرے کے دوران جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور مظاہرین پر پتھراؤ کیا گیا، تو ان کم عمر طلبا نے ذرا برابر بھی ہمت نہ ہاری۔ یہ ننھے مجاہدین پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے دھویں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہے اور مردانہ وار حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے سب کو دنگ کر دیا۔ بچوں کی اس بے باک شمولیت نے احتجاج کی نوعیت کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس اقدام پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

