واشنگٹن: اردن اور عراق میں ہونے والے حملوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد امریکی فوج نے اتوار کی شام ایران کے خلاف تازہ فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق، یہ کارروائی تین گھنٹے تک جاری رہی جو رات 10 بجے ختم ہوئی۔ اس دوران ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاع اور ساحلی نگرانی کے مقامات، میری ٹائم صلاحیتوں، میزائل و ڈرون لانچ سائٹس اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔
CENTCOM began conducting a new wave of strikes against Iran at 7 p.m. ET today for the ninth consecutive night. The strikes will continue degrading Iranian military capabilities used to attack commercial vessels and civilian mariners transiting the Strait of Hormuz.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 19, 2026
اس جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے تہران میں پاسداران انقلاب (IRGC) کے ہیڈ کوارٹر پر ایک براہ راست اور انتہائی اہم فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسماعیل مصری مبینہ طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔
🚨 Breaking News: 🇺🇲 Intelligence sources have reported a major strike: The US military directly targeted the headquarters of the IRGC's Ismail Masri in Tehran.
According to reports, Ismail Masri was killed instantly in the attack. He was the individual responsible for bombing… pic.twitter.com/OSb6ENfPRV— Israelairforce (@Israelairforce_) July 20, 2026
رپورٹس کے مطابق اسماعیل مصری وہ شخص تھے جنہیں امریکہ میں خلیجی ممالک میں واقع اڈوں پر بمباری کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا، اس حملے میں 100 سے زائد افراد کی جانیں چلی گئی تھیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تازہ کارروائی میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
NEW — US 🇺🇸 forces just started launching PrSm (precision strike missiles) with HIMARS from Kuwait 🇰🇼 in direction of Iran 🇮🇷 several sources reporting! CENTCOM just confirmed they started a new wave of strikes! pic.twitter.com/1Qxq1eZXwB https://t.co/J8NrVOFAK3
— @BrennpunktUA 🇩🇪🇺🇦 (@BrennpunktUA) July 19, 2026
جمعہ کے روز اردن کے موفق السطی ایئر بیس پر کم از کم دو ایرانی بیلسٹک میزائل گرے، جس کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے ایک امریکی فوجی کی باقیات تلاش کر لی گئیں جبکہ ایک اور فوجی زخمی ہوا۔ اس حملے میں مجموعی طور پر دو امریکی فوجی مارے گئے۔
🇮🇷🇺🇸 Satellite images reveal the devastation at Muwaffaq Salti Air Base, Jordan, after the Iranian attack that killed 2 U.S troops and left one missing
Writer: Ianpic.twitter.com/vHpqwmaOHX
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) July 20, 2026
اتوار کے روز شمالی عراق میں گرائے گئے ایک ایرانی ڈرون کے بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اتوار کو ایک بار پھر ایران کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمیں بہت دکھ ہے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ عظیم مححب وطن لوگ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے لڑ رہے تھے۔”
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو عسکری طور پر شدید ترین نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کے پاس اب نہ ہونے کے برابر عسکری ساز و سامان بچا ہے۔


